پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت
شائقین کی موجودگی کھیل کے فروغ اور قومی جذبے کے لیے نہایت اہم ہے ، وزیر اعظم
فوٹو پریس ریلیز
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، وزیراعظم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔
اپنے ایکس بیان میں محسن نقوی نے بتایا وزیر اعظم سے ہونے والی ایک اہم ملاقات میں پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے تینوں میچز میں شائقین کو اسٹیڈیم میں شرکت کی اجازت حاصل کر لی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا شائقین کی موجودگی کھیل کے فروغ اور قومی جذبے کے لیے نہایت اہم ہے۔ تاہم انہوں نے ایک اہم شرط بھی عائد کی ہے کہ عوام میچز دیکھنے کے لیے آتے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو ترجیح دیں اور ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھیں، تاکہ جاری قومی کفایت شعاری مہم کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔
Just had a meeting with Prime Minister Shehbaz Sharif, and I’m pleased to share that we have secured his approval for public attendance in all three PSL playoff matches as well.
However, this comes with an important condition from his side that fans are strongly encouraged to… pic.twitter.com/SXtyhrIBpF
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 27, 2026
وزیر اعظم نے پلے آف مرحلے میں حصہ لینے والی چاروں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ مقابلے شائقین کو بہترین اور سنسنی خیز کرکٹ فراہم کریں گے۔آئندہ دنوں میں شاندار اور دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔