ایران امریکہ کی مزید مذاکرات کی درخواست پر غور کر رہا ہے، عباس عراقچی کا دعویٰ

ایران دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور امریکہ کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے ، صحافیوں سے بات

               
April 27, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سینٹ پیٹرزبرگ: ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے مزید مذاکرات کی درخواست کی ہے جس پر تہران غور کر رہا ہے۔

 صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور امریکہ کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن ’اپنے مقاصد میں سے ایک بھی حاصل نہیں کر پایا ہے۔

عراقچی کا کہنا تھا کہ اسی لیے انھوں نے مزید مذاکرات کی درخواست کی ہے اور ہم اس پر غور کر رہے ہیں۔اس بارے میں واشنگٹن کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ایران کے وزیرِ خارجہ نے کریملن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ نے دکھا دیا ہے کہ ایران کے ’روس جیسے عظیم دوست اور اتحادی ہیں۔