ایرانی تجاویز پر امریکی حکام کا سنجیدگی سے غور جاری

ایرانی تجویز میز پر ہے، اس کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بحث کی جا رہی ہے، ترجمان وائٹ ہائوس

               
April 27, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے اور تزویراتی طور پر اہم بحری گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ کو دوبارہ کھولنے کے لیے پیش کی گئی تجویز پر امریکی حکام سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صدر نے آج صبح اپنی نیشنل سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ ایک طویل نشست کی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھامیں اس بات کی تصدیق کر سکتی ہوں کہ صدر نے آج صبح اپنی قومی سلامتی کی ٹیم سے ملاقات کی ہے جو شاید اب بھی جاری ہو۔ ایرانی تجویز میز پر ہے اور اس کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بحث کی جا رہی ہے۔