کرغزستان میں روس اور ایران کے دفاعی حکام کے درمیان اہم مذاکرات
ماسکو اور تہران مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے ، روسی وزیر دفاع
فائل فوٹو
بشکیک: کرغزستان کے دورے پر موجود روسی وزیر دفاع آندرے بیلوؤ سوف نے ایرانی نائب وزیر دفاع رضا طلائی نیک سے اہم ملاقات کی ہے۔ روسی سرکاری خبر رساں ادارے ‘تاس’ کے مطابق ان مذاکرات میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مذاکرات کے دوران روسی وزیر دفاع نے ماسکو کے اس دیرینہ موقف کو دہرایا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کا حل صرف اور صرف سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فوجی کارروائی کے بجائے مذاکرات کی میز پر مسائل حل کیے جائیں۔
روسی وزیر دفاع نے یقین ظاہر کیا کہ ماسکو اور تہران مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔دفاعی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ایران اور مغرب کے درمیان جاری تنازع کے اگلے مرحلے میں روس کا کردار انتہائی مرکزی اور فیصلہ کن ہوگا۔