ایران کا اپنے ہتھیاروں کی تفصیلات شنگھائی تعاون تنظیم سے شیئر کرنے کا اعلان

ایس سی او کے رکن ملکوں کی تعداد 10 ہے جن میں چین، بھارت، پاکستان اور روس بھی شامل

               
April 28, 2026 · بام دنیا
فوٹو بشکریہ ایرانی میڈیا

فوٹو بشکریہ ایرانی میڈیا

تہران: ایران نے اپنے ہتھیاروں کی تفصیلات شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ شیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان رضا طلائی نے کہا ہے کہ ہمارا ملک کرغزستان کے شہر بشکیک میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنے ہتھیاروں کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس سی او کے رکن ملکوں کی تعداد 10 ہے جن میں چین، بھارت، پاکستان اور روس بھی شامل ہیں۔

اس تنظیم کا مقصد رکن ملکوں میں سیاسی، اقتصادی، سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی تعاون کو یقینی بنانا ہے۔