ہیگزیتھ کا امریکی رکنِ کانگریس پر ایران مشن کو ‘کمزور’ کرنے کا الزام

امریکہ اس خطے میں ایک "دلدل" میں پھنس چکا ہے ، جان گیرامینڈی

               
April 29, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

واشنگٹن: امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے پیشی کے دوران امریکی حکمتِ عملی پر تنقید کرنے والے ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس جان گیرامینڈی کو سخت آڑے ہاتھوں لیا۔

کمیٹی کے اجلاس میں بحث اس وقت تلخ ہوگئی جب رکنِ کانگریس جان گیرامینڈی نے ایران میں امریکی فوجی حکمتِ عملی کو “نااہلی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس خطے میں ایک “دلدل” (Quagmire) میں پھنس چکا ہے۔

ہیگزیتھ نے ان ریمارکس کو غیر ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے جوابی وار کیا اس طرح کے بیانات ہمارے فوجیوں کے لیے خطرناک ہیں۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کس کی ٹیم میں ہیں اور کس کی جیت کے لیے پرجوش ہیں؟