آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی معیشت کا گلا گھونٹ رہی ہے۔اقوامِ متحدہ
پابندیاں فوراً ختم کر دی جائیں تو بھی سپلائی چینز بحال ہونے میں کئی مہینے لگیں گے
May 1, 2026 · بام دنیا
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا کہ آبنائے ہرمز کی بندش عالمی معیشت کا گلا گھونٹ رہی ہے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق گوتریس کا کہنا تھا کہ اگر پابندیاں فوراً ختم کر دی جائیں تو بھی سپلائی چینز کو بحال ہونے میں کئی مہینے لگیں گے، جس کے نتیجے میں معاشی پیداوار میں کمی اور قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے مزید حملے کیے تو وہ امریکہ کے خلاف ’طویل اور تکلیف دہ‘ حملے کرے گا۔