ٹرمپ کا ایران پر معاشی دباؤ مزید سخت۔ آبنائے ہرمز فیس دینے والوں پر پابندیاں
آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایران کو لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچا رہی ہے۔ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مالی دباؤ بڑھانے کی اپنی پالیسی پر مزید زور دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حکمت عملی کامیاب ہوگی۔
ٹرمپ کے مطابق آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایران کو لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچا رہی ہے، جبکہ افراد اور اداروں پر جاری پابندیاں بھی ایرانی معیشت پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بڑھتا ہوا دباؤ ایران کو ان کی شرائط پر مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کر دے گا۔
امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کرے گا جو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو ٹول ٹیکس ادا کرتے ہیں۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے ایک نئی پالیسی “میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ” متعارف کرائی ہے، جسے یونائیٹڈ اسٹیٹ سینٹرل کمانڈ کے تحت چلایا جائے گا۔
اس منصوبے کے تحت ایسے بحری جہازوں کا اتحاد بنایا جائے گا جو امریکی شرائط تسلیم کریں گے، انہیں امریکی بحریہ کی نگرانی میں آبنائے ہرمز سے گزارا جائے گا اور وہ کسی قسم کا ٹول ادا نہیں کریں گے۔