کیمرون میں علیحدگی پسندوں کا حملہ۔ 2 فوجی ہلاک

ٹوباہ کے علاقے میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا

               
  May 2, 2026 · بام دنیا

کیمرون میں علیحدگی پسند جنگجوؤں کے حملے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے۔

فوجی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ٹوباہ سب ڈویژن کے علاقے بگ بابانکی میں پیش آیا، جہاں اہلکار ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر تعینات تھے کہ اچانک مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔

ایک فوجی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ علیحدگی پسند دہشت گردوں نے انہیں اچانک نشانہ بنایا۔ یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ ہم نے حملہ آوروں کا تعاقب اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے اضافی فورسز تعینات کر دی ہیں۔