حملے روکنے کی ضمانت پر آبنائے ہرمز کھولنے کی ایرانی تجویز

امریکہ کو دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ بدلنا ہوگا۔ عباس عراقچی

               
  May 2, 2026 · بام دنیا

ایران نے نئی تجاویز میں امریکہ کو حملےروکنے کی ضمانت اور محاصرہ ختم کرنے کے بدلےآبنائےہرمز کھولنےکی پیشکش کی ہے۔
وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق،ایران نے کہا کہ جوہری پروگرام پربات چیت بعد میں، پہلے پابندیوں میں نرمی چاہتےہیں، امریکہ نئی پیشکش پر کھلے ذہن کےساتھ آئےتو اسی ہفتےمذاکرات کیلئےتیارہیں

اس سے قبل ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہےکہ امریکہ کو دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ بدلنا ہوگا،جنگ خاتمے کی نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے دیں ہیں۔

عباس عراقچی نےسعودی عرب، قطر،ترکیہ،مصر،عراق اور آذر بائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگومیں کہاہےکہ ایران سفارتکاری کاراستہ کھلا رکھنےکےلیےتیارہے،مذاکرات میں پاکستان ہی باضابطہ ثالث ہے۔