جرمنی سے امریکی فوجیوں کا انخلا 5ہزار سے کہیں زیادہ ہوگا۔صدر ٹرمپ
ہم فوجیوں کی تعداد میں نمایاں کمی کرنے جا رہے ہیں۔ٹرمپ کی فلوریڈا میں گفتگو
May 3, 2026 · بام دنیا
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی تعداد 5 ہزار سے کہیں زیادہ ہوگی۔
جب ان سے جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کی واپسی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اشارہ دیا کہ اصل تعداد اس سے خاصی زیادہ ہو سکتی ہے۔
ٹرمپ نے کہا، “ہم فوجیوں کی تعداد میں نمایاں کمی کرنے جا رہے ہیں، اور یہ کمی 5 ہزار سے کہیں زیادہ ہوگی۔”
امریکی محکمہ دفاع پیٹا گون نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ جرمنی سے، جو یورپ میں اس کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، فوجیوں کی تعداد کم کی جا رہی ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے خلاف جنگ کے معاملے پر اتحادیوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔