بھارتی ریاست گجرات میں تیز رفتار گاڑی ٹریلر سے ٹکرا گئی،7 افراد ہلاک
حادثہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ گاڑی میں سوار افراد بھاونگر سے الانگ جا رہے تھے، جہاں وہ ایک شپ یارڈ میں کام کرتے تھے
بھارتی ریاست گجرات میں تیز رفتار گاڑی ٹریلر سے ٹکرا گئی،7 افراد ہلاک
بھارتی ریاست گجرات میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ضلع بھاونگر میں بھاونگر سومناتھ قومی شاہراہ سے متصل سروس روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے جا ٹکرائی۔
پولیس کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ گاڑی میں سوار افراد بھاونگر سے الانگ جا رہے تھے، جہاں وہ ایک شپ یارڈ میں کام کرتے تھے۔
حکام کے مطابق ٹریلر سروس روڈ پر کھڑا تھا اور پیچھے سے آنے والی گاڑی اس کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔ شدید تصادم کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ایک زخمی نے اسپتال میں دوران علاج جان کی بازی ہار دی۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹکر اتنی شدید تھی کہ تصادم کے بعد ٹریلر آگے کی جانب سرک گیا جبکہ حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور لاشیں سڑک پر بکھر گئیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حادثے کی مزید وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔