ٹرمپ کو ایرانی تجاویز پیش۔ جلد فیصلہ کرنے کا عندیہ
ایران نے اب تک اپنے اقدامات کی بھاری قیمت ادا نہیں کی۔صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے پیش کی گئی تازہ تجاویز سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ جلد ہی ان کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ انہیں ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی تجویز کے بارے میں بریف کیا گیا ہے اور جلد ہی انہیں اس کے اصل نکات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ایران کی پیش کردہ تجاویز قابل قبول ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اب تک اپنے اقدامات کی بھاری قیمت ادا نہیں کی، جبکہ مستقبل میں ایران پر دوبارہ حملوں کے امکانات بھی موجود ہیں۔
امریکی صدر کے مطابق ایران کے خلاف جاری ناکابندی کو وہ “دوستانہ ناکابندی” قرار دیتے ہیں۔