جنگ بندی تجویز پاکستان کے ذریعے پیش کردیں۔اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے۔کاظم غریب آبادی

اب ’معاملہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے وہ سفارتکاری کا راستہ اختیار کرے یا محاذ آرائی

               
  May 3, 2026 · بام دنیا

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران نے اپنی تجویز مستقل طور پر جنگ کے خاتمے کے مقصد کے تحت ثالث کے طور پر پاکستان کو پیش کی ہے اور اب ’معاملہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سفارتکاری کا راستہ اختیار کرے یا محاذ آرائی پر مبنی پالیسی جاری رکھے۔اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسترد کی گئی تجویز میں آبنائے ہرمز میں کشتی رانی کی بحالی اور ایران کے خلاف امریکی محاصرے کے خاتمے سے متعلق شرائط شامل ہیں جبکہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت کو بعد کے مرحلے کے لیے مؤخر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔