2.2 ارب ڈالر مالیت کا ایرانی تیل بردار جہاز امریکی ناکہ بندی سے بچ نکلا
ٹینکر اس وقت انڈونیشیا کے لومبوک آبنائے سے گزرتے ہوئے ریاو جزائر کی طرف جا رہاہے۔
ٹینکر ٹریکرز ڈاٹ کام کے مطابق ایران کی نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی سے تعلق رکھنے والا ایک بہت بڑا خام تیل بردار جہاز امریکی بحری ناکہ بندی سے بچتے ہوئے کامیابی کے ساتھ ایشیا پیسیفک خطے تک پہنچ گیا ہے۔ اس جہاز میں 19 لاکھ سے زائد بیرل خام تیل موجود ہے جس کی مالیت تقریباً 220 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔
نگرانی کرنے والی کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ اس جہاز کو “HUGE” کے نام سے شناخت کیا گیا ہے اور اسے آخری بار ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ قبل سری لنکا کے قریب دیکھا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق یہ ٹینکر اس وقت انڈونیشیا کے لومبوک آبنائے سے گزرتے ہوئے ریاو جزائر کی طرف جا رہا ہے۔
ٹینکر ٹریکرز کا کہنا ہے کہ یہ جہاز 13 اپریل کو ایرانی پانیوں میں موجود تھا، اسی روز امریکی بحریہ نے ایرانی بندرگاہوں پر ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔ جہاز نے 20 مارچ کے بعد سے اپنا خودکار شناختی نظام بھی بند رکھا ہوا تھا، جب یہ آبنائے ملاکا سے ایران کی طرف روانہ ہوا تھا۔