امریکہ کی مشرقِ وسطیٰ کے اتحادیوں کو 8.6 ارب ڈالر اسلحہ فروخت کی منظوری
قطر کو پیٹریاٹ ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کی ری فل فراہم کی جائیں گی
May 3, 2026 · بام دنیا
امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنے اتحادی ممالک کے لیے بڑے پیمانے پر اسلحے کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 8.6 ارب ڈالر ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق یہ سودے اسرائیل، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات کے لیے ہیں۔
قطر کو پیٹریاٹ ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کی ری فل اور متعلقہ آلات و خدمات فراہم کی جائیں گی، جن کی مالیت 4.01 ارب ڈالر ہے۔ کویت کو 2.5 ارب ڈالر کا انٹیگریٹڈ بیٹل کمانڈ سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اسی طرح اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کو ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹمز کی منظوری دی گئی ہے، جن کی مالیت بالترتیب 992 ملین ڈالر اور 147 ملین ڈالر ہے۔