جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے۔ 7 افراد شہید
صیہنی فوج عمارتوں کو مسمار کرنے کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے ہے
May 3, 2026 · بام دنیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم سات افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، اسرائیل کی جانب سے یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں کہ جب علاقے میں جنگ بندی بدستور برقرار ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں عمارتوں کو مسمار کرنے کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں سرحدی گاؤں یارون میں واقع ایک کیتھولک خانقاہ بھی شامل ہے جسے حال ہی میں بلڈوزر کے ذریعے منہدم کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ اس مقام کو اسرائیل کی جانب راکٹ داغے جانے کے مرکز کے طور پر استعمال کر رہی تھی، تاہم لبنان کی کیتھولک کلیسا نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔