اسرائیل کی لبنان کے 12 قصبوں اور دیہات پر حملوں کی دھمکی۔انخلا کا حکم

قصبوں اور دیہات سے ایک ہزار میٹر دور کھلے علاقوں کی طرف منتقل ہو جائیں۔

               
  May 3, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی فوج نے ایک نیا انتباہ جاری کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے 12 قصبوں اور دیہات پر حملوں کی دھمکی دی ہے اور وہاں کے رہائشیوں کو اپنے گھروں سے فوری طور پر نکلنے کا حکم دیا ہے۔

اس انتباہ میں جن علاقوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں الدویر، عرب سلیم، الشرقیہ (نبطیہ)، جبشیت، براشیت، سرافند، دونین، بریقہ، قاقعیہ الجسر، القصیبہ (نبطیہ) اور کفر صیر شامل ہیں۔

فوج نے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے قصبوں اور دیہات سے کم از کم ایک ہزار میٹر دور کھلے علاقوں کی طرف منتقل ہو جائیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق یہ کارروائیاں حزب اللہ کے خلاف جاری آپریشنز کا حصہ ہیں۔