اصفہان یونیورسٹی پر بمباری کا مقام“وار میوزیم” میں تبدیل کرنے کا اعلان
ملک کی سائنسی شعبے پر ہونے والے جبر کی تاریخی دستاویز بن سکے۔ظفراللہ کلانتری
ایران کے حکام نے ملک کے وسط میں واقع اصفہان یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی کو جو شدید بمباری کا نشانہ بنی، امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک میوزیم میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ادارے کے سربراہ ظفراللہ کلانتری نے کہا کہ “موجودہ تباہ شدہ مقام کو یونیورسٹی میں جنگی عجائب گھر کے طور پر محفوظ رکھا جائے گا تاکہ یہ ملک کی سائنسی شعبے پر ہونے والے جبر کی تاریخی دستاویز بن سکے۔”
سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق یونیورسٹی کے لیے نئی عمارت کی تعمیر اور جدید آلات کی فراہمی کے لیے دیگر مقامات مختص کر دیے گئے ہیں۔
کلانتری کے مطابق ابتدائی تخمینے کے تحت یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے کو ہونے والے نقصان کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کے حملے مارچ میں اس ادارے پر کیے گئے، جو 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد پورے مشرقِ وسطیٰ میں پھیل گئی۔