ایران کو اپنے 14 نکاتی امن منصوبے پر امریکہ کا جواب موصول

ایران امریکی جواب کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے ، ترجمان اسماعیل بقائی

               
  May 3, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ ایران کو اپنے 14 نکاتی امن منصوبے پر امریکہ کا جواب موصول ہو گیا ہے۔ یہ اہم سفارتی پیغام پاکستان کے توسط سے تہران تک پہنچایا گیا، جو اس وقت دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایران اس وقت امریکی جواب کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا 14 نکاتی منصوبہ خصوصی طور پر خطے میں جاری جنگ اور دشمنی کے خاتمے کے لیے ہے۔

ترجمان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اس مرحلے پر ان کا منصوبہ کسی بھی قسم کے ایٹمی مذاکرات سے منسلک نہیں ۔ ایران کی ترجیح فوری طور پر جنگ بندی اور فوجی تناؤ کو کم کرنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایران نے اس منصوبے کے تحت تمام مسائل کے حل کے لیے ایک ماہ (30 دن) کی مدت تجویز کی ہے، جبکہ امریکہ کی جانب سے دو ماہ کی جنگ بندی کی بات کی جا رہی تھی۔