جمائما گولڈ اسمتھ نے منگنی کر لی، شادی جلد متوقع

جمائما گولڈ اسمتھ اور کیمرون او ریلی کے درمیان تعلق ایک سال سے زائد عرصے سے قائم تھا،برطانوی میڈیا

               
  May 3, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے 52 سال کی عمر میں شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ کی آئرش نژاد سرمایہ کار کیمرون او ریلی سے منگنی ہوگئی اور جلد ہی شادی متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ اور کیمرون او ریلی کے درمیان تعلق ایک سال سے زائد عرصے سے قائم تھا، دونوں کی ملاقات فلمی منصوبوں کے دوران ہوئی تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 62 سالہ کیمرون اوریلی ایک سرمایہ کار ہیں اور متعدد بین الاقوامی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ سابق میڈیا ٹائیکون سر انتھونی اوریلی کے بیٹے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کی ملاقات پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران ہوئی تھی جو بعد میں دوستی اور پھر تعلق میں تبدیل ہو گئی، جوڑا اپنی زندگی کا زیادہ وقت سوئٹزرلینڈ اور لندن میں گزارتا ہے۔ جمائما کے اہلخانہ نے بھی کیمرون اوریلی سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کیمرون اوریلی اورجمائما کے درمیان ملاقات کام کے سلسلے میں ہوئی تھی،اس سے پہلے وہ کچھ عرصے کیلئے دوست بھی رہے ہیں،صرف ایک سال سے ایک جوڑے کے طور پر ایک ساتھ ہیں ، وہ بہت خاص شخص ہیں اور جمائما ان کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں۔