آبنائے ہرمز سے جہازوں کو اپنی نگرانی میں نکالنے کا امریکی اعلان-ایران کا شدید ردعمل

ایران کا سخت ردعمل، خلیج فارس کے معاملات پر بیان بازی مسترد

               
  May 4, 2026 · بام دنیا

ایران نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔
ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس جیسے حساس خطوں کے معاملات محض بیانات سے طے نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان علاقوں کے حوالے سے کسی قسم کی بیان بازی یا دباؤ ناقابل قبول ہے اور ایران اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔