دو امریکی پرچم بردار تجارتی جہاز کامیابی سے آبنائے ہرمز سے گزر گئے، سینٹکام کا دعویٰ
سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں ان جہازوں کے نام فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔
May 4, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ دو امریکی پرچم بردار تجارتی جہاز ’کامیابی سے آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔
سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں ان جہازوں کے نام فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آبنائے ہرمز سے گزرنے کے بعد خلیج میں کام کر رہے ہیں۔
سینٹکام کا مزید کہنا ہے کہ امریکی افواج تجارتی جہاز رانی کا راستہ بحال کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔