متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں ایران کے 3 میزائل تباہ ، ہنگامی الرٹ جاری

ایک میزائل سمندر میں جا گرا ، متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے تصدیق کر دی

               
  May 4, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے 4 میں سے 3 میزائلوں کو ملک کے جدید فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کر دیا جبکہ ایک میزائل سمندر میں جا گرا۔

متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پیر کے روز ملک بھر کے شہریوں اور رہائشیوں کے موبائل فونز پر ایک ہنگامی الرٹ جاری کیا، جس میں خبردار کیا گیا کہ فضائی دفاعی نظام ایک نئے میزائل خطرے کا جواب دے رہا ہے۔

الرٹ میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر کسی محفوظ عمارت یا قریبی پناہ گاہ میں منتقل ہو جائیں۔