ایران کا متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملہ؛ فجیرہ کی پیٹرولیم تنصیبات میں شدید آگ
علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل ،آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری
فائل فوٹو
فجیرہ / دبئی : متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے میڈیا آفس نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے ایک ڈرون حملے کے بعد فجیرہ کے اہم پیٹرولیم صنعتی زون میں “بڑے پیمانے پر آگ” بھڑک اٹھی ہے۔
حکام کے مطابق ڈرون حملے نے پیٹرولیم ذخیرہ کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے بعد علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے۔
فجیرہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ شہری دفاع کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
حملے سے کچھ دیر قبل متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے ایک ہنگامی بیان جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ ایران کی جانب سے اماراتی حدود کی طرف چار میزائل فائر کیے گئے۔ دفاعی نظام نے مستعدی دکھاتے ہوئے تین میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا، جبکہ چوتھا میزائل سمندر میں جا گرا۔