عمان کے قصبے میں رہائشی عمارت پر ڈرون حملے میں 2 غیر ملکی زخمی
4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ حملے کے نتیجے میں قریب ہی واقع ایک گھر کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔
فائل فوٹو
عمان کا کہنا ہے کہ ولایتِ بخا کے ایک قصبے میں واقع رہائشی عمارت پرڈرون حملے کے نتیجے میں 2 غیر ملکی زخمی ہو گئے ہیں۔
عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ ولایتِ بخا کے علاقے طیبات میں جس رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، وہاں ایک کمپنی کے ملازمین رہائش پذیر تھے۔
خبر کے مطابق اس حملے میں 2 غیر ملکی ملازمین معمولی زخمی ہوئے جبکہ 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ حملے کے نتیجے میں قریب ہی واقع ایک گھر کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب کویت اور قطر کی مسلح افواج نے بھی یو اے ای پر ایرانی حملوں کی خبروں کے بعد ہائی الرٹ اور مکمل آپریشنل تیاری کی حالت اختیار کر لی ہے ۔