امریکہ کا ’پراجیکٹ فریڈم‘ نہیں بلکہ ’پراجیکٹ ڈیڈلاک‘ ہے۔عباس عراقچی

پاکستان کی سنجیدہ سفارتی کوششوں کے باعث مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے

               
  May 5, 2026 · بام دنیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکہ کا ’پروجیکٹ فریڈم‘ دراصل ’پروجیکٹ ڈیڈلاک‘ کے مترادف ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں ایرنی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ’آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے واقعات نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ سیاسی بحران کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔

انھوں نے منگل کی صبح ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’پاکستان کی سنجیدہ سفارتی کوششوں کے باعث مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، تاہم امریکہ کو چاہیے کہ وہ بدخواہوں کی جانب سے کسی نئے دلدل نما تنازع میں گھسیٹے جانے سے ہوشیار رہے۔‘

عباس عراقچی نے اپنے اسی بیان میں متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’یو اے ای کو بھی اسی طرح محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔‘

ایکس پر جاری بیان کے آخر پر ایرانی وزیرِ خارجہ نے لکھا کہ ’نام نہاد ’پروجیکٹ فریڈم‘ درحقیقت ’پروجیکٹ ڈیڈلاک‘ ثابت ہو رہا ہے۔