اماراتی تنصیبات پر ایرانی حملے بلاجواز اور ناقابلِ قبول ہیں۔ فرانسیسی صدر

امارات اور خطے کے اتحادی ممالک کی اپنے علاقوں کے دفاع کے لیے حمایت کا اعادہ

               
  May 5, 2026 · بام دنیا

فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انھیں بلاجواز اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔

صدر میکخواں نے منگل کے روز ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’امارات کی شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملے کسی بھی طور قابلِ قبول نہیں۔‘

انھوں نے امارات اور خطے کے اتحادی ممالک کی اپنے علاقوں کے دفاع کے لیے فرانس کی حمایت کا اعادہ کیا۔

فرانسیسی صدر نے اپنے بیان میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور استحکام کی بحالی کے لیے آزاد بحری آمدورفت ناگزیر ہے۔