آبنائے ہرمز میں امریکہ ایران کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ

برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

May 9, 2026 · کامرس

آبنائے ہرمز میں امریکہ ہاور ایران کے درمیان کشیدگی دوبارہ بڑھنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، تاہم بعد ازاں امریکا اور تہران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی امیدوں کے باعث یہ اضافہ کچھ حد تک کم ہوگیا۔

برینٹ کروڈ آئل فیوچرز کی قیمت جمعہ کے روز کاروباری سیشن کے دوران 3 فیصد تک بڑھ گئی، تاہم بعد میں یہ اضافہ کم ہو کر 1.23 فیصد یا 1.23 ڈالر اضافے کے ساتھ 101.29 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) فیوچرز 0.61 ڈالر یا 0.64 فیصد اضافے کے ساتھ 95.42 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔

سرمایہ کاری فرم “اگین چیپیٹل ” کے پارٹنر جان کلڈف نے بتایا کہ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے لیکن ایک تاثر یہ بھی پایا جاتا ہے کہ جلد کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ اس وقت دو امکانات کے درمیان ہے: یا تو مذاکرات میں پیش رفت ہوگی یا پھر دوبارہ لڑائی شروع ہو جائے گی۔ ان کے مطابق توقع ہے کہ اگلے مرحلے میں 30 دن کے اندر امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔