خان یونس میں اسرائیلی حملے میں 2 افراد جاں بحق

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں ڈرون حملے اور گولہ باری جاری ہے

May 10, 2026 · بام دنیا

غزہ میں جاری جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں، جہاں خان یونس میں ایک گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

غزہ پولیس سروس نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں کہا کہ خان یونس کے مغرب میں واقع الامل علاقے پر ہونے والے فضائی حملے میں لیفٹیننٹ کرنل وسام فائز عبدالہادی اور سارجنٹ فادی عبدال معطیٰ ہیکل جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری، شدید فائرنگ اور ڈرونز کی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب غزہ کے مختلف حصوں میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور فضائی نگرانی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔