امریکہ کا 5 کروڑ 33 لاکھ بیرل خام تیل جاری کرنے کا اعلان

عالمی منڈی مستحکم کرنے کیلئے امریکہ کا کروڑوں بیرل خام تیل قرض پر دینے کا فیصلہ

May 12, 2026 · بام دنیا

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ امریکی اسرائیلی تنازع اور عالمی سپلائی میں رکاوٹوں کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے امریکی اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر سے 5 کروڑ 33 لاکھ بیرل خام تیل توانائی کمپنیوں کو قرض پر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ماہ محکمہ توانائی کی جانب سے فراہم کیے گئے 9 کروڑ 25 لاکھ بیرل خام تیل میں سے صرف 58 فیصد ہی استعمال کیا گیا تھا۔ اس اسکیم سے ایکسون موبل،ٹرافیگورا  اور میراتھون پیٹرولئیم سمیت 9 بڑی توانائی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا تھا۔

محکمہ توانائی کے مطابق تازہ پیشکش اس وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت عالمی ایندھن سپلائی پر جنگ کے اثرات کم کرنے کیلئے مجموعی طور پر 17 کروڑ 20 لاکھ بیرل خام تیل اسٹریٹجک ذخائر سے جاری کیا جائے گا۔