برطانوی وزیراعظم پر مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
اسٹارمر کے قریبی ساتھی جوش سائمنز کا بھی ان کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار
لیبر پارٹی کے اندرونی حلقوں، بشمول شبانہ محمود اور دیگر سینئر ارکان نے اسٹارمر کی قیادت کو ناکام قرار دیا ہے اور ان کی قیادت کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ وزیرداخلہ شبانہ محمود سمیت کئی اہم اراکین نے وزیراعظم پر زوردیا کہ وہ عہدہ چھوڑنے کی ٹائم لائن دیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ استعفے کا مطالبہ کرنےوا لے لیبر اراکین پارلیمنٹ کی تعداد 70 ہو گئی ہے ۔نئے پارٹی لیڈر کے انتخاب کی تحریک کے لیے 81 اراکین کی حمایت درکار ہے ۔
اس کےعلاوہ برطانوی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم اسٹارمر کو کہا کہ انہیں اقتدار کی منظم منتقلی کا طریقہ طے کر نا چاہیے۔
اس سے قبل وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اس بات پر زور دیا تھا کہ وہ تنقید کرنے والوں کو غلط ثابت کر کے دکھائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹارمر کے قریبی ساتھی جوش سائمنز نے بھی ان کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔