مغربی کنارے میں تشدد پر سخت ردعمل، اسرائیلی انتہا پسندوں پر ایکشن
یورپی یونین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر “انتہا پسند اسرائیلی آبادکاروں” پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس نے کہا ہے کہ “تشدد اور انتہا پسندی کے نتائج ہوتے ہیں”، اور ان پابندیوں میں اسرائیلی آبادکاروں کے اثاثے منجمد کرنا اور سفری پابندیاں شامل ہیں۔
یورپی یونین کا یہ اقدام کئی ماہ کی تعطل کے بعد سامنے آیا ہے، جب مغربی کنارے میں تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔