اسرائیل کا جنوبی لبنان کے 4 علاقوں کے انخلا کا حکم

اسرائیلی حملوں کے خدشے پر شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت

May 12, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید چار دیہات اور قصبوں کے لیے جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

تازہ احکامات ارزون، طیر دبا، البازوریہ اور الحوش کے علاقوں کے رہائشیوں کو دیے گئے۔

اسرائیلی فوج نے مقامی آبادی کو ہدایت کی کہ ممکنہ فوجی کارروائی سے قبل فوری طور پر علاقے خالی کر دیں۔