جے ڈی وینس یا روبیو،ٹرمپ کے ممکنہ جانشینوں پر بحث تیز
ڈیموکریٹک پارٹی کو بھی اہم چیلنجز کا سامنا ہے
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فلوریڈا ریزورٹ مارا لاگو میں اپنے ممکنہ جانشین کے حوالے سے جاری بحث کو مزید ہوا دے دی ہے، جہاں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ 2028 میں ان کے بعد قیادت مارکو روبیو کریں گے یا جے ڈی وینس، دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق۔
امریکہ میں 2028 کے صدارتی انتخابات سے قبل ریپبلکن پارٹی کی ممکنہ قیادت کے حوالے سے بحث شدت اختیار کر گئی ہے،جہاں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اشاروں نے سیاسی حلقوں میں نئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔
مارکو روبیو کی ایک وائرل ویڈیو کے بعد یہ بحث دوبارہ زور پکڑ گئی ہے کہ ریپبلکن پارٹی کی قیادت 2028 میں کون سنبھال سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنے قریبی مشیروں سے یہ سوال بھی کر رہے ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر “جے ڈی وینس یا مارکو روبیو” میں سے کس کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس (JD Vance) کو نام اور عوامی پہچان کے لحاظ سے برتری حاصل ہے، مارکو روبیو ہسپانوی نژاد ووٹروں میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں، جو 2024 کے انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے لیے اہم ثابت ہوئے تھے۔
اسی دوران تجزیہ کار یہ بھی جانچ رہے ہیں کہ آیا ڈونلڈ ٹرمپ کسی ایک امیدوار کو اپنا سیاسی جانشین نامزد کریں گے یا ریپبلکن پارٹی اندرونی مقابلے کی طرف جائے گی۔
پروگرام میں امریکی انتخابی مہم کے اخراجات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ امیدوار لاکھوں ڈالر کہاں اور کیسے خرچ کرتے ہیں، اور اس کا انتخابی نتائج پر کتنا اثر پڑتا ہے۔
دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کو بھی اہم چیلنجز کا سامنا ہے، جہاں کانگریس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوششوں کے دوران انہیں ورجینیا اور لوزیانا میں اہم عدالتی مقدمات میں شکست ہوئی ہے، جس نے ان کی انتخابی حکمت عملی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔