بھارت : ابوظہبی جانیوالے طیارے میں ٹیک آف سے قبل آگ بھڑک اٹھی

پرواز کی روانگی روک دی گئی، طیارے میں تقریباً 280 مسافر سوار تھے ، بھارتی میڈیا

May 12, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

چنئی:بھارتی شہر چنئی سے ابوظہبی جانے والے طیارے میں ٹیک آف سے قبل آگ بھڑک اٹھی۔

بھارتی میڈیاکے مطابق طیارہ چنئی سے ابوظہبی جا رہا تھا جس دوران ٹیک آف سے قبل طیارے کے پر میں آگ لگ گئی۔

طیارے میں آگ لگنے کے بعد پرواز کی روانگی روک دی گئی، طیارے میں تقریباً 280 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت اتار لیاگیاہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ  ٹیک آف کی تیاری کے دوران پائلٹس نے آگ کا نوٹس لیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بعد ازاں  فائر بریگیڈ کی جانب سے طیارے میں لگی آگ پر قابو پا لیاگیا۔ حکام نے طیارے میں آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔