آبنائے ہرمز اور مسئلہ کشمیر سے تشبیہ۔4سال میں یونیورسٹی روڈ نہ بن سکی، میمزبن گئیں
کراچی یونیورسٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی سمیت شہر کی کئی بڑی بڑی جامعات اسی سڑک پر واقع ہیں
تصویر: سوشل میڈیا
پاکستان کی اس مشہورترین سڑک سے کون واقف نہیں ہوگا جو 4 سال سے بن رہی ہے لیکن پھربھی اب تک نہیں بن سکی البتہ سوشل میڈیاپر میمز کا موضوع ضروربن گئی۔
یہ کراچی کی مشہور یونیورسٹی روڈ ہے ۔
سندھ کے صوبائی دارالحکومت میں واقع تقریباً 16 کلومیٹر طویل یہ سڑک لگ بھگ 4 سال سے زیرتعمیر ہے۔دراصل بی آرٹی ریڈلائن منصوبہ تعمیر ہورہاہے اور یونیورسٹی روڈ اس کا حصہ ہونے کے باعث کھدی پڑی اور گڑھوں میں تبدیل ہوچکی ہے۔
میئر مرتضیٰ وہاب کے مطابق لاکھوں شہری روزانہ یونیورسٹی روڈ استعمال کرتے ہیں۔کراچی یونیورسٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی سمیت شہر کی کئی بڑی بڑی جامعات اسی سڑک پر واقع ہیں ۔ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اوجھا کیمپس، میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ اور بڑے اسپتال اسی کے قرب و جوار میں واقع ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین یونیورسٹی روڈ کی تکالیف کو آبنائے ہرمزاور مسئلہ کشمیر سے بھی تشبیہ دیتے ہیں۔ کیونکہ اس منصوبے کی تکمیل کی تاریخیں بار بار بدلی گئی ہیں۔ سڑک کی بدحالی اور تعمیراتی کام کی سست رفتاری نے نہ صرف ٹریفک کے سنگین مسائل پیدا کیے ہیں بلکہ یہ تاثر پختہ کر دیا ہے کہ اس کی مکمل بحالی شاید عالمی تنازعات حل ہونے جتنا ہی مشکل اور صبرآزما ہے۔
مزید تفصیل اس وڈیومیں۔