ٹرمپ کی چینی صدر کو ستمبر میں دورہ وائٹ ہاؤس کی دعوت

امریکی صدر اس وقت چین کے اہم دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں۔ 

May 14, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

بیجنگ: صدر ٹرمپ نے چینی صدر کو ستمبر میں دورہ وائٹ ہاؤس کی دعوت دے دی۔ 

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اس وقت چین کے اہم دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں۔

اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو 24 ستمبر دورہ امریکا کی دعوت دی، انہوں نے ساتھ میں چینی خاتون اول کو بھی دورہ امریکا کی دعوت دی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے بیجنگ کے گریٹ ہال میں اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔