سونے کی قیمت میں 15 ہزار 500 روپے فی تولہ کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 155 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 545 ڈالر فی اونس تک آ گئی۔

May 15, 2026 · قومی, کامرس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: ملک میں جمعے کے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 15 ہزار 500 روپے فی تولہ کمی ہوئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کے روز مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 15 ہزار 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 76 ہزار 862 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 289 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 832 روپے مقرر کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 155 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 545 ڈالر فی اونس تک آ گئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کا تعین عالمی نرخوں کے مقابلے میں 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے کیا جاتا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ فی تولہ چاندی 972 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 232 روپے پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 833 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 57 روپے ہو گئی۔