آئی ایم ایف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھانے کی تجویز دے دی

وفاقی بجٹ 202627 سے قبل بی آئی ایس پی پر مذاکرات جاری

May 18, 2026 · قومی, کامرس

آئی ایم ایف اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے درمیان مذاکرات جاری

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی بجٹ 2026-27 کے سلسلے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی رقم میں اضافے کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کی رقم 14500 روپے سے بڑھا کر 20000 روپے کرنے اور مجموعی طور پر 5500 روپے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر مذاکرات جاری ہیں اور مشن کو پروگرام کے تمام آپریشنز پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔

مذاکرات میں بی آئی ایس پی کے سوشل پروٹیکشن سسٹم کا جائزہ لیا گیا جبکہ کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ ڈیٹا پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق خاندانوں کی رجسٹریشن، سہ ماہی رقم اور آئندہ مالی سال کی ضروریات پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کفالت پروگرام کی سہ ماہی رقم میں اضافے کی بھی تجویز دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ آج مجموعی طور پر 4 ملاقاتیں شیڈول ہیں، جن میں ایک ملاقات بی آئی ایس پی جبکہ تین ملاقاتیں ایف بی آر حکام کے ساتھ ہوں گی۔