ترکیہ: ریسٹورنٹ میں 17 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
حملہ آور واردات کے بعد گاڑی میں فرار ہوگیا، ترک میڈیا
فوٹو ترک میڈیا
انقرہ: ترکیہ کے جنوبی صوبے مرسین میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے، 17 سال کے حملہ آور نے ریسٹورنٹ میں فائرنگ کی۔
ترک میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مرسین صوبے کے ضلع ترسوس میں پیش آیا، جہاں ایک مسلح نوجوان نے پہلے ایک ریسٹورنٹ میں اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے ریسٹورنٹ کا مالک اور ایک ملازم موقع پر ہلاک ہوگئے۔
بعد ازاں حملہ آور نے فرار ہوتے ہوئے مزید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک چرواہا اور ایک ٹرک ڈرائیور بھی جان سے گئے۔
ترک میڈیا کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد گاڑی میں فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
حکام کے مطابق ملزم کی شناخت اور حملے کے محرکات فوری طور پر سامنے نہیں آسکے۔