سلہٹ ٹیسٹ کا چوتھا دن ختم،پاکستان کے 7 وکٹوں پر 316 رنز
کھیل کے آخری روز کل پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کیلیے مزید 121 رنز جبکہ بنگلہ دیش کو3 وکٹیں درکار
فوٹو سوشل میڈیا
سلہٹ: بنگلادیش کے 437 رنز کے تعاقب میں چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے، کھیل کے آخری روز کل پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کیلیے مزید 121 رنز درکار ہیں جبکہ بنگلہ دیش کو3وکٹیں درکار ہیں ۔
بنگلادیش کی جانب سے دیے گئے 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گری، عبداللّٰہ فضل 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بنگلادیش کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستان کی دوسری وکٹ 41 رنز پر گری، اذان اویس 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے پاکستان کا اسکور 133 پر پہنچایا جس کے بعد بابر اعظم 47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
نئے آنے والے بیٹر سعود شکیل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہیں رک سکے اور صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کا اسکور 162 رنز پر پہنچا تو کپتان شان مسعود بھی 71 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا اسکور 255 تک پہنچا دیا ہے۔
سلہٹ ٹیس میں محمد رضوان نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی، ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے۔
بنگلادیش کے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 2، 2 جبکہ مہدی حسن میراز نے 1 وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔
میچ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں میزبان ٹیم نے 390 رنز بنائے۔