ٹرمپ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، سربراہ ایرانی پارلیمانی کمیٹی
ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی کا مطلب ایک مضبوط فوجی جواب اور ایک متحدہ قوم کا سامنا کرنا ہوگا۔ابراہیم عزیزی
فائل فوٹو
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف نئے فوجی حملے شروع کرنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ صرف ایک حقیقت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بخوبی جانتے ہیں کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی کا مطلب ایک مضبوط فوجی جواب اور ایک متحدہ قوم کا سامنا کرنا ہوگا۔
Trump’s hesitation is rooted in one reality: he knows any move against Iran means facing a decisive military response and a unified nation.
He obviously does not care about the mediation of the Persian Gulf state heads.
Power is the only language he understands!
— ابراهیم عزیزی (@Ebrahimazizi33) May 19, 2026
ایرانی عہدیدار نے واشنگٹن کو سخت پیغام دیتے ہوئے لکھا وہ (ٹرمپ) جانتے ہیں کہ ایران کے خلاف کوئی بھی اقدام ایک فیصلہ کن فوجی ردعمل اور متحدہ قوم کا سامنا کرنے کے مترادف ہوگا۔ طاقت ہی واحد زبان ہے جسے وہ سمجھتے ہیں۔