اوکاڑہ میں بیوی نے تین افراد کے ساتھ مل کرشوہر کوقتل کردیا

مقتول کی بیوی سمیت چار افراد گرفتار، قتل گلے میں رسی ڈال کر کیا گیا

May 20, 2026 · جرم وسزا, قومی

ملزمہ مقتول کی دوسری بیوی ہے جسے گرفتار کرلیا ہے، پولیس

 

اوکاڑہ میں بیوی نے تین افراد کے ساتھ مل کر اپنے خاوند کو قتل کر دیا۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ دھوبی بازار کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مقتول کی بیوی نے تین افراد کے ساتھ مل کر اپنے خاوند کو قتل کر ڈالا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ قتل کرنے والوں میں مقتول کی بیوی، ایک خاتون اور دو مرد شامل تھے اور مقتول کو گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمہ مقتول کی دوسری بیوی ہے، جبکہ مقتول کے بیٹے علی حیدر کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔