’’ آپریشن عزم استحکام‘‘ کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ4 خوارج سمیت جہنم واصل
شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی
’’آپریشن عزم استحکام‘‘ کے دوران انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ خارجی عمر عرف جان میر عرف تور ثاقب 4 دیگر دہشت گردوں سمیت جہنم واصل ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایاہے کہ خارجی سرغنہ کے سر پر 30لاکھ روپے انعام تھا۔ہلاک فتنہ الخوارج کا سرغنہ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر کئی دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
خارجی عمر عرف ثاقب تور نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں بوبالی مسجد کے اطراف میں زیر زمین بنکر، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھا تھا۔سیکیورٹی فورسز نے مربوط حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر جہنم واصل کیا ۔
ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سرغنہ کی ہلاکت سے علاقے میں امن بحال ہو گا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خوارجی سرغنہ کی ہلاکت فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیلئےایک بڑا دھچکا ہے۔آپریشن عزم استحکام کے تحت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔