آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان
نوجوان کھلاڑی احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر کو بھی اسکواڈ میں شامل
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر شاہین آفریدی کریں گے، جبکہ نوجوان کھلاڑی احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
سینئر کھلاڑیوں میں بابر اعظم،حارث رؤف، شاداب خان اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے اور ان کی ری ہیبیلیٹیشن جاری رہے گی، جبکہ عثمان خان بیماری کے باعث زیر غور نہیں آئے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔