منگل سے جمعرات تک بینک بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک
اے ٹی ایمز، آن لائن بینکنگ اور ڈیجیٹل مالیاتی خدمات معمول کے مطابق دستیاب رہیں گی
May 22, 2026 · کامرس
اسٹیٹ بینک پاکستان عید الاضحٰی کے موقع پر عام تعطیلات کے باعث 26 تا 28 مئی 2026ء (منگل تا جمعرات) کو بند رہے گا۔
جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق عید الاضحٰی کے موقع پر مرکزی بینک 26 تا 28 مئی منگل تا جمعرات بند رہے گا۔
تعطیلات کے دوران تمام بینک، مائیکرو فنانس بینک اور مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے، تاہم اے ٹی ایمز، آن لائن بینکنگ اور ڈیجیٹل مالیاتی خدمات معمول کے مطابق دستیاب رہیں گی تاکہ صارفین کو لین دین میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مرکزی بینک کے مطابق معمول کی سرگرمیاں 29 مئی بروز جمعہ سے دوبارہ شروع ہوں گی۔