8 ماہ ہوچکے، اداکارہ کے ساتھ کوئی فون کال یا رابطہ نہیں ہوا،ثاقب چدھڑ کا ویڈیو بیان

مومنہ اقبال ویمن کارڈ کھیل رہی ہے ،اسکے ہونے والے خاوند نے اسکے موبائل میری کوئی ویڈیو دیکھی ، وہ ویڈیو دیکھ کر طیش میں آگئے۔

May 22, 2026 · قومی, ویڈیوز
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: لیگی ایم پی اے ثاقب چد ھٹر کا کہنا ہے آٹھ ماہ ہوگئے ہیں اداکارہ مومنہ اقبال کو کوئی کال نہیں کی ، اس کے ساتھ اب میرا کوئی رابط نہیں ہے ۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا میرے پاس سب ریکارڈ ہے ،مومنہ اقبال ویمن کارڈ کھیل رہی ہے ،اسکے ہونے والے خاوند نے اسکے موبائل میری کوئی ویڈیو دیکھی ، وہ ویڈیو دیکھ کر طیش میں آگئے اور مجھے کال کر کے دھمکی دی ۔

میں نے اس حوالےسے تھانے میں دراخوست بھی دی کے اس نمبر سے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ مجھے تو اب پتہ چلا ہے کہ وہ شادی کرنے جارہی ہیں ۔مومنہ کی والدہ نے بھی کال کی اور معافی مانگی ہے ،میں نے کوئی کال کی ہو وہ ثبوت پیش کرے ۔