عوام پر نیا بوجھ؛ ایل این جی کی قیمتوں میں 28 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت16.04ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ۔

May 22, 2026 · قومی, کامرس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا۔اوگرانے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 28 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم کے لیے ایل این جی 3.43 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 16.98ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اتھارٹی کے فیصلے میں تاخیر کے باعث مئی کی قیمتوں کے تعین میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے۔