چین کے شمالی صوبے میں کوئلے کی کان میں دھماکہ۔82 افراد ہلاک
دھماکے وقت 247 کان کن ڈیوٹی پر موجود تھے، جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
May 23, 2026 · بام دنیا
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے کم از کم 82 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’شنہوا‘ کے مطابق یہ دھماکہ صوبے شانزی میں ٹونگ زو گروپ کی لیوشینیو کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں ہوا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے وقت 247 کان کن ڈیوٹی پر موجود تھے، جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔